اہم خبریں
20 March, 2026
--:--:--

قطر پر تیسرا میزائل حملہ بھی ناکام بنادیا، وزارت دفاع

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
فوٹو: سبق

قطر کی وزارتِ دفاع نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنانے والی حملوں کی تیسری لہر کو کامیابی کے ساتھ ناکام بنا دیا گیا ہے۔

وزارت نے وضاحت کی کہ خطرے کے اطلاع ہوتے ہی پہلے سے منظور شدہ آپریشنل منصوبے کے مطابق کارروائی کی گئی اور تمام میزائلوں کو قطری حدود میں داخل ہونے سے قبل ہی مار گرایا گیا۔

ایران، امریکہ جنگ: تازہ ترین خبریں، ایک جگہ پر، کلک کریں

وزارتِ دفاع نے اس بات پر زور دیا کہ قطری مسلح افواج ملکی سلامتی کے تحفظ کے لیے مکمل صلاحیت اور وسائل رکھتی ہیں اور کسی بھی بیرونی خطرے کا بھرپور مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ 

ساتھ ہی یہ بھی دہرایا گیا کہ ملک کی سکیورٹی صورتِ حال مستحکم اور مکمل کنٹرول میں ہے۔