اہم خبریں
18 March, 2026
--:--:--

اُردن کے مختلف علاقوں میں دھاتی ٹکڑےگرے، جانی نقصان نہیں ہوا

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
(فوٹو: انٹرنیٹ)

اُردن پبلک سیکیورٹی ڈائریکٹوریٹ نے بتایا ہے کہ آج صبح سے دوپہر 2 بجے تک مختلف علاقوں میں گرنے والے اجسام اور دھاتی ٹکڑوں سے متعلق 12 اطلاعات موصول ہوئیں، جن پر فوری کارروائی کی گئی۔

مزید پڑھیں

حکام نے بتایا کہ یہ واقعات دارالحکومت عمان، الزرقاء، جرش، مادبا اور اربد گورنریٹس میں پیش آئے۔

ادارے کے مطابق سول ڈیفنس اور پولیس کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو سنبھالا، تاہم ان واقعات کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ جزوی نقصانات صرف املاک تک محدود رہے۔

پبلک سیکیورٹی ڈائریکٹوریٹ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ 

متعلقہ حکام کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں اور کسی بھی مشکوک چیز یا واقعے کی صورت میں ہنگامی نمبر 911 پر فوری اطلاع دیں، تاکہ بروقت کارروائی ممکن ہو سکے۔


ایران، امریکہ جنگ: تازہ ترین خبروں کے لیے کلک کریں