اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

سعودی ایئرلائن نے متعدد پروازیں منسوخ کردیں

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes

سعودی ایئرلائن نے آج ہفتے کے روز اعلان کیا ہے کہ خطے میں حالات کی کشیدگی اور فضائی حدود کے بند ہونے کے پیشِ نظر، وہ اپنے کچھ پروازیں منسوخ کر رہی ہے تاکہ فضائی سکیورٹی اور حفاظت کے معیارات کو یقینی بنایا جا سکے۔

العربیہ کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ ایمرجنسی کوآرڈینیشن سینٹر مسلسل متعلقہ حکام کے ساتھ حالات کا جائزہ لے رہا ہے۔

ایران، امریکہ جنگ: اپ ڈیٹ رہیں، کلک کریں

ایئرلائن انتظامیہ نے مسافروں سے کہا ہے کہ وہ ایئرپورٹ جانے سے پہلے اپنی پروازوں کی تصدیق کریں اور پروازوں سے متعلق تازہ ترین اطلاعات کے لیے اپنی بکنگ کے ذریعے منسلک سوشل میڈیا اور دیگر اطلاع رسانی ذرائع دیکھیں۔

واضح رہے کہ اسی طرح کی ہدایت جدہ، ریاض، اور دمام انٹرنیشنل ایئرپورٹس کی طرف سے بھی جاری ہوئی ہے۔