اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

دوسرا میزائل حملہ بھی ناکام بنادیا گیا: قطری دفاع

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
فوٹو: سبق

قطر کی وزارتِ دفاع نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنانے والی حملوں کی دوسری لہر کو کامیابی کے ساتھ ناکام بنایا گیا ہے۔ 

قطری خبر رساں ایجنسی کے ذریعے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ خطرے کی اطلاع ہوتے ہی پہلے سے طے شدہ سکیورٹی منصوبے کے مطابق کارروائی کی گئی اور تمام میزائلوں کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی مار گرایا گیا تاہم حملوں کی نوعیت یا ان کے پیچھے موجود فریقین کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں دی گئیں۔

قطر نے ایرانی بیلسٹک میزائلوں کے ذریعے اپنی سرزمین کو نشانہ بنانے کی سخت مذمت کی اور اسے قومی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی، ملکی سکیورٹی اور زمینی سلامتی پر براہِ راست حملہ، اور خطے میں امن و استحکام کے لیے خطرہ قرار دیا۔

وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ قطر اس حملے کے جواب کا مکمل حق محفوظ رکھتا ہے، اور اسے بین الاقوامی قانون کے مطابق، حملے کی نوعیت کے مطابق، اپنی خودمختاری کے دفاع اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے استعمال کرے گا۔

بیان میں زور دیا گیا کہ قطر ہمیشہ ایران کے ساتھ مکالمے کی حامی رہا ہے اور یہ اصول برقرار رکھتے ہوئے اختلافات اور تنازعات کو پرامن طریقوں سے حل کرنے کی کوشش کرتا رہا ہے تاکہ خطے میں کشیدگی سے بچا جا سکے۔ 

وزارت نے کہا کہ قطر کی زمین پر حملے اصولِ حسنِ ہمسائیگی کے منافی ہیں اور کسی بھی بہانے یا جواز کے تحت قبول نہیں کیے جا سکتے۔ 

قطر نے ہمیشہ خود کو علاقائی تنازعات سے الگ رکھنے کی کوشش کی اور ایران اور بین الاقوامی برادری کے درمیان مکالمے کو آسان بنانے کی کوشش کی، مگر اپنی سرزمین پر حملے کا دوبارہ ہونا خیر سگالی کے منافی اور دو طرفہ تعلقات کے لیے خطرہ ہے۔

ایران، امریکہ جنگ: تازہ ترین اپ ڈیٹ کے لیے یہاں کلک کریں