حرین نے اعلان کیا کہ امریکی بحریہ کے پانچویں بیڑے کے اڈے کے سروس سینٹر کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
العربیہ کے مطابق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر میں بحرین میں نئے دھماکوں کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات کی وزارتِ دفاع نے بیان جاری کیا کہ ملک کو ایرانی بیلسٹک میزائلوں کے کھلے حملے کا سامنا کرنا پڑا تاہم اماراتی فضائی دفاعی نظام نے مؤثر انداز میں کارروائی کرتے ہوئے متعدد میزائلوں کو کامیابی سے مار گرایا ہے۔
اماراتی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’وام‘ کے مطابق ابوظبی میں ایک رہائشی علاقے پر میزائل کے ٹکڑے گرنے سے کچھ مادی نقصان ہوا اور ایک ایشیائی شہری جاں بحق ہو گیا۔
متعلقہ حکام نے تصدیق کی کہ ملک کی سکیورٹی صورتِ حال قابو میں ہے اور تمام ادارے 24 گھنٹے حالات کی نگرانی کر رہے ہیں۔
ادھر عالمی خبر رساں اداروں نے اطلاع دی ہے کہ کویت میں بھی سائرن بجنے کی آوازیں سنی گئیں جبکہ سوشل میڈیا پر پھیلنے والی تصاویر میں کویت کی فضائی حدود میں ایک میزائل کو روکنے کے مناظر دکھائے گئے ہیں۔