وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے افغانستان کے وزیرِ خارجہ امیر خان متقی نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق جمعہ اور ہفتے کی درمیان شب ہونے والے رابطے میں دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان ہونے والی گفتگو میں حالیہ علاقائی پیش رفت اور کشیدگی میں کمی لانے کے لیے جاری کوششوں پر تبادلۂ خیال کیا گیا تاکہ خطے میں امن و استحکام کے قیام کو یقینی بنایا جا سکے۔