اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

اندرون ملک عازمین حج کے لئے لازمی ویکسینیشن کی ہدایت

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
دماغی بخار کی ویکسین تمام عازمین اور عملے کے لیے لازمی ہے (فوٹو: اخبار24)

وزارتِ صحت نے حج 1447ھ کے لیے اندرون ملک سے حج ادا کرنے کے خواہش مند افراد کو ضروری حفاظتی ٹیکے لگوانے کی ہدایت کی ہے تاکہ احتیاطی صحت کو فروغ دیا جا سکے اور عازمین کی صحت و سلامتی کو یقینی بنایا جائے۔

مزید پڑھیں

اخبار 24 کے مطابق وزارت نے واضح کیا ہے کہ دماغی بخار (نَیسِیریا) کی ویکسین حج ادا کرنے کے تمام خواہش مند افراد اور طبی عملے کے لیے لازمی ہے خاص طور پر اُن افراد کے لیے جنہوں نے گزشتہ 5 برسوں کے دوران یہ ویکسین نہیں لگوائی۔ 

وزارت نے یہ بھی بتایا کہ ویکسینیشن کی صورتِ حال کی تصدیق ’صحتی‘ ایپ کے ذریعے کی جا سکتی ہے۔

 

علاوہ ازیں وزارت نے موسمی انفلوئنزا کی ویکسین لگوانے پر زور دیا ہے بشرطیکہ یہ ویکسین گزشتہ یکم ستمبر سے پہلے نہ لگوائی گئی ہو۔ 

اسی طرح کورونا وائرس ’کووڈ 19‘ کی ویکسین لگوانے کی بھی سفارش کی گئی ہے بشرطیکہ یہ ویکسین یکم جنوری 2025ء سے قبل نہ لگوائی گئی ہو۔

وزارتِ صحت نے حج کے تمام خواہش مند افراد اور طبی عملے سے اپیل کی ہے کہ وہ بروقت ’صحتی‘ ایپ کے ذریعے بالغان کی ویکسینیشن کلینک میں وقت حاصل کر کے ٹیکے لگوانے کا اہتمام کریں تاکہ احتیاطی صحت کو مضبوط بنایا جا سکے۔