محکمہ موسمیات نے طریف کے رہائشیوں کے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب اور خاص طور پر فجر کے وقت علاقہ شدید سردی کی لہر کی زد میں ہوگا۔
محکمے نے کہا ہے کہ سردی کی لہر کے باعث درجۂ حرارت صفر سینٹی گریڈ سے کم ہو کر منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ سردی کی لہر کا عروج آج رات دو بجے سے شروع ہوگا اور ہفتے کی صبح 8 بجے تک جاری رہے گا۔