اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

مارکیٹ سے Nutricia Danone کمپنی کے دودھ اٹھانے کی ہدایت

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
فوٹو: ایکس

فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ کمپنی Nutricia Danone کی بچوں کے دودھ کی بعض مصنوعات کو احتیاطی طور پر واپس منگوا لیا گیا ہے جن میں برانڈز Bebelac اور Aptamil شامل ہیں۔

یہ اقدام اس خدشے کے پیشِ نظر کیا گیا کہ بعض بیچز میں بیکٹیریا Bacillus cereus سے پیدا ہونے والے مادہ ’سیریولائڈ‘ کی آلودگی ہو سکتی ہے، جو شیر خوار بچوں کی صحت کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔

اتھارٹی نے وضاحت کی کہ یہ رضاکارانہ اور احتیاطی اقدام خطرے کے جائزے کے بعد کیا گیا۔ مذکورہ مادہ کے استعمال سے تیز علامات جیسے متلی، قے اور پیٹ درد آدھے گھنٹے سے 6 گھنٹے کے اندر ظاہر ہو سکتے ہیں، جو عموماً 24 گھنٹوں سے زیادہ برقرار نہیں رہتے۔

ادارے نے تصدیق کی کہ اب تک مملکت میں ان مصنوعات سے متعلق کوئی بیماری رپورٹ نہیں ہوئی۔ 

صارفین سے کہا گیا ہے کہ وہ متاثرہ بیچز کا استعمال فوری طور پر بند کر دیں اور انہیں ضائع کر دیں، جب کہ اتھارٹی کمپنی کے ساتھ مل کر مارکیٹ سے مصنوعات کی واپسی کے عمل کی نگرانی کر رہی ہے۔

اتھارٹی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ غذائی مصنوعات کی حفاظت کی مسلسل نگرانی اور ضوابط کی پاسداری کو یقینی بناتی رہے گی، اور کسی بھی خلاف ورزی کی اطلاع متحدہ کال سینٹر کے ذریعے دینے کی ترغیب دی ہے۔