مکہ مکرمہ، ریاض ہائی وے پر بس حادثے کے باعث 48 افراد زخمی ہو گئے ہیں جنہیں مختلف نوعیت کی چوٹیں آئی ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق زخمیوں میں سے 13 افراد کو عفیف جنرل اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اطلاع موصول ہوتے ہی ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔
اقدامات میں فوری ٹرائیج (طبی درجہ بندی) کے عمل کو تیز کرنا اور ہر مریض کو اس کی حالت کی سنگینی کے مطابق ضروری طبی نگہداشت فراہم کرنا شامل تھا تاکہ قلیل وقت میں بڑی تعداد میں زخمیوں سے مؤثر طور پر نمٹا جا سکے۔