اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

پبلک انویسٹمنٹ فنڈ نے  10 لاکھ سے زائد نئی ملازمتیں پیدا کیں

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
(فوٹو: انٹرنیٹ)

پبلک انویسٹمنٹ فنڈ (PIF) نے اعلان کیا ہے کہ اس کی سرمایہ کاری کے نتیجے میں 2018ء سے اب تک مملکت میں 10 لاکھ سے زائد براہِ راست اور بالواسطہ نئی ملازمتیں پیدا ہو چکی ہیں ۔

مزید پڑھیں

فنڈ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں بتایا کہ سال 2024ء  کے دوران مملکت میں پیدا ہونے والی کل نئی ملازمتوں میں سے 13 فیصد پی آئی ایف کی سرگرمیوں کا نتیجہ تھیں۔

فنڈ کے مطابق اس پیش رفت سے اقتصادی ترقی کو تقویت ملی اور روزگار کے مواقع میں وسعت آئی ہے۔

یہ ملازمتیں ہوابازی، کان کنی، لاجسٹکس، تفریح، ٹیکنالوجی اور 

مینوفیکچرنگ جیسے اہم شعبوں میں پیدا کی گئیں، جو قومی معیشت کے اسٹریٹیجک شعبے سمجھے جاتے ہیں۔

public investment fund 2
(فوٹو: انٹرنیٹ)

اس سے قبل پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے گورنر یاسر الرمیان نے بتایا تھا کہ 2020ء سے 2023ء کے درمیان فنڈ اور اس کی پورٹ فولیو کمپنیوں کے ذریعے مقامی مواد پر تقریباً 400 ارب ریال خرچ کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ فنڈ کے نجی شعبہ پلیٹ فارم کے ذریعے 40 ارب ریال کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں، جن کا مقصد پوری ویلیو چین میں سرمایہ کاری کو فروغ دینا اور نئی سرمایہ کاری کو راغب کرنا ہے۔

public investment fund 4
(فوٹو: انٹرنیٹ)

یاسر الرمیان کے مطابق گزشتہ 2 ایڈیشنز کے دوران متعارف کرائے گئے پروگراموں اور اقدامات نے نجی شعبے کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کا ہدف ہے کہ نجی شعبے کی معیشت میں شراکت کو وژن 2030ء کے مطابق 65 فیصد تک بڑھایا جائے۔

public investment fund 3
(فوٹو: انٹرنیٹ)

انہوں نے بتایا کہ فنڈ ایک جامع حکمت عملی کے تحت تین بنیادی اصولوں پر کام کر رہا ہے، جن میں سرمایہ کاری کے اخراجات، سپلائرز کے لیے مواقع پیدا کرنا اور سپلائی چین میں مہارتوں اور صلاحیتوں کو مقامی سطح پر فروغ دینا شامل ہے۔

ساتھ ہی پوری ویلیو چین میں سرمایہ کاری کو متحرک اور راغب کرنا بھی اس منصوبے کا حصہ ہے۔

public investment fund 5

گورنر کے مطابق متعدد ابھرتی ہوئی کمپنیوں کو فنڈ کے صنعتی بزنس ایکسیلیریٹر پروگرام سے فائدہ مل رہا ہے، جس کا مقصد ان کمپنیوں کو مسابقتی اور جدید مصنوعات و خدمات تیار کرنے کے قابل بنانا ہے۔