کنگ سلمان رائل ریزرو نے حائل ریجن میں شمالی سعودی عرب میں پہلی بار Leiurus nigellus نامی انتہائی زیریلے بچھو کی موجودگی کی سائنسی طور پر تصدیق کی ہے۔
یہ سائنسی توثیق محققین عبد العزیز العمری، محمد عبد الحکیم، عبد العزیز القحطانی، احمد المالکی اور وائل شہدی نے انجام دی ہے۔
مزید پڑھیں
سبق ویب سائٹ کے مطابق ان کا سائنسی مقالہ 25 فروری 2026 کو ’شمالی سعودی عرب میں Leiurus nigellus بچھو کی پہلی رجسٹریشن‘ کے عنوان سے قبول کیا گیا ہے۔
یہ مقالہ MDPI کے زیرِ اہتمام شائع ہونے والے جریدے Diversity میں شائع ہوگا۔
Leiurus nigellus صحرائی اقسام میں سے ہے اور یہ جنس Leiurus
سے تعلق رکھتا ہے جو خطے میں اپنی زیادہ زہریلا پن کے لیے معروف ہے۔
یہ بچھو خاندان Buthidae میں شامل ہے اور خشک صحرائی ماحول میں پایا جاتا ہے، جیسا کہ شمالی سعودی عرب خصوصاً حائل ریجن کا ماحول۔
اس نوع کا زہر اعصابی نوعیت (Neurotoxic venom) کا ہوتا ہے۔
اس کے ڈنک سے شدید درد ہوتا ہے اور اس کے ساتھ پسینہ آنا اور دل کی دھڑکن تیز ہونا جیسی علامات ظاہر ہوسکتی ہیں۔
شدید صورتوں میں سانس کی پیچیدگیاں بھی پیدا ہوسکتی ہیں، خاص طور پر بچوں اور معمر افراد میں۔
یہ بچھو پتلے جسم، باریک پنجوں اور زہریلے ڈنک والے دم کے ساتھ پہچانا جاتا ہے، اور دیگر بچھوؤں کی طرح بالائے بنفشی شعاعوں کے نیچے چمکتا ہے۔