وزارت حج و عمرہ نے حرمین شریفین انتظامیہ اور دیگر سرکاری اداروں کے اشتراک سے عمرہ زائرین کی رہنمائی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے اندرون ملک سے عمرہ زائرین کی رہنمائی کے لیے گائیڈ لائن جاری کیا ہے۔
اس اقدام کا مقصد اندرونِ ملک معتمرین اور زائرین کو اُن کی ایمانی سفر کے دوران درکار اہم رہنمائی اور تنظیمی معلومات تک آسان رسائی فراہم کرنا ہے تاکہ ادائیگیٔ مناسک میں سہولت اور تجربے کے معیار میں بہتری لائی جا سکے۔
مزید پڑھیں
سبق ویب سائٹ کے مطابق یہ رہنما کتابچہ ایک جامع اور تعاملی آگاہی مرجع کے طور پر پیش کیا گیا ہے، جس میں معتمر کی ضروریات کو مکمل طور پر سمیٹا گیا ہے۔
اس میں میقات اور وہاں تک پہنچنے کے طریقۂ کار سے لے کر نقل و حمل کے ذرائع، مكہ مكرمہ اور مدينہ منورہ تک رسائی کے مختلف آپشنز اور دونوں شہروں کے اندر آمد و رفت کی رہنمائی شامل ہے۔
رہنما میں مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں دستیاب نمایاں خدمات اور سہولیات کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔
اس مقصد کے لیے نقشوں اور براہِ راست لنکس کا اہتمام کیا گیا ہے، جو داخلی راستوں، دروازوں اور اہم معاون خدمات کی وضاحت کرتے ہیں۔
اس میں روضۂ شریفہ کی زیارت سے متعلق خصوصی ہدایات بھی شامل ہیں، ساتھ ہی زیارت کے وقت کی بکنگ کے طریقۂ کار کی وضاحت کی گئی ہے، جو ’نسک‘ ایپ کے ذریعے ممکن ہے۔
نیز متعدد تاریخی مقامات اور علمی و ثقافتی اہمیت کی حامل زیاراتی مقامات کا تعارف بھی پیش کیا گیا ہے، تاکہ معتمرین اور زائرین کے روحانی تجربے کو مزید بامعنی اور ثروت مند بنایا جا سکے۔
اندرون ملک معتمرین کے لیے گائیڈ لائن کا اجرا زائڑین کی خدمت سے وابستہ اداروں کے باہمی تعاون کی روشن مثال ہے۔
یہ اقدام معتمرین اور زائرین کے تجربے کو بہتر بنانے، ان کے شعور میں اضافہ کرنے اور خدمات میں ڈیجیٹل تبدیلی کو فروغ دینے کی مسلسل کوششوں کا تسلسل ہے، جو وژن 2030 کے اہداف سے ہم آہنگ ہے۔
وزارت حج و عمرہ کی طرف سے جاری گائیڈ لائن اور دیگر تمام کتابچے یہاں سے ڈاؤن لوڈ کئے جاسکتے ہیں۔