وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبد العزيز آل سعود نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب نے یمنی بجٹ کے لیے 1.3 ارب ریال کی اقتصادی معاونت فراہم کی ہے جو آپریشنل اخراجات اور تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے مختص ہے۔
یہ امداد سعودی پروگرام برائے تعمیر نو یمن کے ذریعے دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
سبق ویب سائٹ کے مطابق شہزادہ خالد بن سلمان نے ایکس پر واضح کیا کہ یہ معاونت خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزيز آل سعود اور ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز آل سعود کی ہدایات پر عمل درآمد کے طور پر فراہم کی گئی ہے، اور یہ اقدام یمنی حکومت کو تنخواہوں کی ادائیگی میں درپیش فوری ضرورت کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔
اس امداد کا مقصد يمن میں اقتصادی و مالی استحکام کو یقینی بنانا، پائیدار استحکام کی بنیادیں مضبوط کرنا، ترقی کے عمل کو آگے بڑھانا اور سماجی بحالی کے عمل کو مستحکم کرنا ہے۔