اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

رمضان اور حج سیزن میں عارضی ملازمین کی رجسٹریشن لازمی قرار

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
(فوٹو: انٹرنیٹ)

وزارتِ سیاحت نے ہدایت جاری کی ہے کہ سیاحتی سہولیات اور افرادی قوت فراہم کرنے والے اداروں کے لیے رش کے سیزن میں عارضی بھرتیاں’اَجیر‘ پلیٹ فارم کے ذریعے کرنا لازمی ہے۔

مزید پڑھیں

حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ اقدام مہمان نوازی، سفر اور سیاحت کی خدمات میں بڑھتی ہوئی طلب کو منظم کرنے کے لیے کیا گیا ہے تاکہ معاہدوں کی پاسداری قائم رہے۔

وزارت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ’اَجیر‘ پلیٹ فارم سیاحتی خدمات فراہم کرنے والے اداروں کو کئی سہولت فراہم کرتا ہے، جس کے تحت وہ عارضی (یا سیزنل) اسامیوں کا اعلان کر سکتے ہیں۔

یہ ادارے مقامی سطح پر دستیاب افرادی قوت کو قانونی معاہدوں کے تحت ملازمت دے سکتے ہیں اور اسی طرح ملازمت کے خواہشمند افراد آن لائن دستیاب مواقع دیکھ کر درخواست بھی دے سکتے ہیں۔

اس نظام کے تحت عارضی ورک پرمٹ بھی جاری کیے جا سکتے ہیں جو دونوں فریقوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بناتے ہیں۔

وزارت سیاحت نے تمام سیاحتی اداروں کو متنبہ کیا ہے کہ ’اَجیر‘ پلیٹ فارم کے بغیر کسی بھی طرح کی بھرتی کا معاہدہ نہ کیا جائے ۔ ساتھ ہی ملازمت کے متلاشی افراد کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پلیٹ فارم کے سوا کسی اور ذریعے سے معاہدہ قبول نہ کریں۔

یہ ہدایات مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں رمضان کے دوران بڑھتے ہوئے رش اور آئندہ حج سیزن کی تیاریوں کے پیش نظر جاری کی گئی ہیں۔ وزارت نے زور دیا ہے کہ زائرین کو معیاری خدمات کی فراہمی ہر طرح سے یقینی بنائی جائے گی۔