مکہ مکرمہ کے نائب گورنر شہزادہ سعود بن مشعل بن عبد العزيز نے مسجد الحرام میں سیکیورٹی اہلکاروں اور زائرین کی خدمت میں مصروف مختلف اداروں کے نمائندوں کے ساتھ افطار کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اس موقع پر مختلف سرکاری شعبوں کے ذمہ داران اور مسجد الحرام کے زائرین کی خدمت پر مامور سیکیورٹی اداروں کی قیادت بھی موجود تھی۔
نائب گورنر کی یہ شرکت سیکیورٹی اہلکاروں اور متعلقہ اداروں کی کاوشوں کی قدردانی اور ان کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے طور پر تھی جو رمضان المبارک کے دوران مسجد الحرام آنے والے نمازیوں اور معتمرین کی خدمت اور ان کے امن و سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے مسلسل خدمات انجام دے رہے ہیں۔