مملکت میں 15 تا 21 فروری پوائنٹ آف سیل کے ذریعے صارفین کے اخراجات 13.9 ارب ریال ریکارڈ کیے گئے، جو تقریباً 220.6 ملین مالی لین دین کے ذریعے انجام پائے۔
مزید پڑھیں
یہ اعداد و شمار گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں مالیت کے لحاظ سے 9.3 فیصد اور لین دین کی تعداد میں 12.5 فیصد کمی ظاہر کرتے ہیں۔
سعودی مرکزی بینک ’ساما‘ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق نقل و حمل پر 981 ملین ریال خرچ ہوئے، جبکہ صحت کے شعبے میں 781.9 ملین ریال صرف کیے گئے۔
اسی طرح ریستورانوں اور کیفے پر 1.24 ارب ریال خرچ کیے گئے، بیکری
اور مٹھائیوں پر 260.1 ملین ریال، ہوٹلوں پر تقریباً 338.6 ملین ریال اور خوراک و مشروبات کی مد میں 2.62 ارب ریال خرچ ہوئے۔
اس کے علاوہ ملبوسات اور لوازمات پر 1.32 ارب ریال جبکہ ثقافت اور تفریح پر 296.2 ملین ریال خرچ کیے گئے۔
پیشہ ورانہ اور تجارتی خدمات پر 821 ملین ریال، الیکٹرانک اور برقی آلات پر 213.1 ملین ریال، تعمیراتی سامان پر 411.7 ملین ریال اور زیورات پر تقریباً 362.3 ملین ریال خرچ کیے گئے۔
علاوہ ازیں ٹیلی کمیونی کیشن پر 160.1 ملین ریال، تعلیم پر 115.4 ملین ریال، یوٹیلیٹی اور عوامی خدمات پر 63.1 ملین ریال، پٹرول پمپس پر تقریباً 850.6 ملین ریال، لانڈری خدمات پر 47.9 ملین ریال جبکہ دیگر اخراجات کی مد میں 2.35 ارب ریال سے زائد خرچ ریکارڈ کیا گیا۔
شہروں کے اعتبار سے ریاض سرفہرست رہا جہاں 4.75 ارب ریال خرچ ہوئے، جبکہ جدہ میں تقریباً 1.88 ارب ریال اور مکہ مکرمہ میں 743.8 ملین ریال کے اخراجات ریکارڈ کیے گئے۔
اسی طرح مدینہ منورہ میں 574.6 ملین ریال، دمام میں 678.3 ملین ریال، الخبر میں 363 ملین ریال، طائف میں 297.1 ملین ریال، ابہا میں 148.5 ملین ریال اور الباحہ میں تقریباً 47.7 ملین ریال خرچ کیے گئے۔