عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں آج 2 فیصد سے زائد کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد سونا اپنی گزشتہ 3 ہفتوں کی بلند ترین سطح سے نیچے آ گیا ہے۔
مزید پڑھیں
اس گراوٹ کی بنیادی وجوہات امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ اور سرمایہ کاروں کی جانب سے حالیہ اضافے کے بعد منافع سمیٹنے کی کوششیں بتائی جا رہی ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق عالمی منڈی میں فوری لین دین (اسپاٹ مارکیٹ) میں سونا 2.1 فیصد کمی کے ساتھ 5119.67 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گیا ہے، جبکہ امریکی مارکیٹ میں مستقبل کے سودے 1.7 فیصد کی
کمی کے بعد 5138.30 ڈالر پر بند ہوئے۔
اسی طرح ڈالر انڈیکس میں 0.3 فیصد اضافے نے سونے کو دیگر کرنسی رکھنے والے خریداروں کے لیے مہنگا کر دیا، جس نے قیمتوں پر دباؤ مزید بڑھا دیا۔
سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کی قیمت بھی 2 فیصد کمی کے بعد 86.45 ڈالر فی اونس تک گر گئی، جبکہ پلاٹینم 1.6 فیصد اور پیلیڈیم 1.4 فیصد خسارے کے ساتھ بالترتیب 2119.29 اور 1719.29 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئے ہیں۔