اہم خبریں
18 March, 2026
--:--:--

اندرون ملک عازمین حج کی رجسٹریشن کا آغاز

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
100% LikesVS
0% Dislikes

وزارت الحج والعمرة نے اعلان کیا ہے کہ اندرون ملک سے فریضۂ حج ادا کرنے کے خواہش مند شہریوں اور کار آمد اقامہ رکھنے والے غیر ملکیوں کے لیے حج کی رجسٹریشن کھول دی گئی ہے۔ رجسٹریشن کا عمل 6 رمضان 1447ھ سے نسک ایپ اور ویب سائٹ  کے ذریعے جاری ہے جبکہ پیکیجز کی بکنگ 15 رمضان سے شروع ہوگی۔

مزید پڑھیں

سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ اس مرحلے میں اور ماہِ شوال کے اختتام تک اُن افراد کو ترجیح دی جائے گی جنہوں نے پہلے کبھی حج ادا نہیں کیا۔ 

اگر اضافی نشستیں دستیاب ہوئیں تو دیگر اہل امیدواروں کے لیے بھی بکنگ کھول دی جائے گی۔

وزارت نے وضاحت کی کہ رجسٹریشن کے لیے درخواست دہندہ کی عمر

 کم از کم 15 سال ہونا ضروری ہے نیز منظور شدہ طبی شرائط کی پابندی لازم ہوگی۔ 

غیر ملکیوں کے لیے اقامہ کار آمد ہونا شرط ہے اور اُن افراد کو ترجیح دی جائے گی جن کا اقامہ ایک سال سے زائد عرصہ قبل جاری ہوا ہو۔

وزارت نے اس امر پر زور دیا کہ معاہدہ صرف لائسنس یافتہ کمپنیوں کے ذریعے کیا جائے جو ’نسک‘ ایپ میں درج ہیں۔ 

رجسٹریشن خود حاجی کو اپنے نام سے اکاؤنٹ بنا کر مکمل کرنا ہوگا، جس میں کوائف کی تکمیل، اہلیت کی جانچ، مناسب پیکیج کا انتخاب اور فیس کی ادائیگی سداد نظام کے ذریعے شامل ہے، تاکہ حج پرمٹ جاری کیا جا سکے۔

وزارت نے رواں سال حج کی سعادت حاصل کرنے کے خواہش مند افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ جلد از جلد ’نسک‘ ایپ یا سرکاری ویب سائٹ کے ذریعے اندراج کرائیں۔ 

مزید معلومات کے لیے نمبر 1966 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔