اہم خبریں
18 March, 2026
--:--:--

اسرائیلی توسع پسند فیصلے پر سعودی عرب سمیت 19 ممالک کی مذمت

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
( فوٹو: سبق)

سعودی عرب سمیت 19 ممالک نے اسرائیل کے مغربی کنارے میں حالیہ توسع پسند فیصلے کی مذمت کی ہے۔ 

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی عرب، برازیل، فرانس، ڈنمارک، فن لینڈ، آئس لینڈ، انڈونیشیا، آئرلینڈ، مصر، اردن، لکسمبرگ، ناروے، فلسطین، پرتگال، قطر، سلووینیا، اسپین، سویڈن اور ترکی کے علاوہ عرب لیگ اور اسلامی تعاون تنظیم ’او آئی سی‘ نے مشترکہ بیان جاری کیا ہے جس اسرائیلی فیصلوں کی شدید مذمت کی ہے۔

بیان میں زور دے کر کہا گیا کہ یہ فیصلے مغربی کنارے پر اسرائیل کے غیر قانونی کنٹرول میں وسیع پیمانے پر توسیع کا باعث بنتے ہیں، جن میں فلسطینی اراضی کو نام نہاد ’اسرائیلی ریاستی اراضی‘ قرار دے کر از سرِ نو درجہ بندی کرنا، غیر قانونی بستیوں کی سرگرمیوں کو تیز کرنا اور ان علاقوں میں اسرائیلی انتظامی عملداری کو مزید مستحکم کرنا شامل ہے۔