مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی جدہ پہنچ گئے، جہاں ولی عہد و وزیرِاعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
مزید پڑھیں
مصری صدر کا یہ دورہ دونوں برادر ممالک کے درمیان قریبی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے سلسلے کی کڑی ہے۔
صدر السیسی کی آمد کے بعد ولی عہد نے ان سے جدہ میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنما افطار کی میز پر اکٹھے ہوئے۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی و بین الاقوامی مسائل اور دوطرفہ تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ دورہ سعودی عرب اور مصر کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو فروغ دینے اور مشترکہ چیلنجز پر ہم آہنگی بڑھانے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
دونوں ممالک خطے کے اہم شراکت دار کے طور پر مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے پر متفق ہیں۔