اہم خبریں
18 March, 2026
--:--:--

سعودی قیادت کی ہدایت پر پاکستانی سیامی بچے ریاض پہنچ گئے

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
(فوٹو: واس)

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد و وزیرِاعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی ہدایات پر پاکستانی سیامی (جڑے ہوئے) بچوں کو آج پاکستان سے ریاض منتقل کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں

سبق ویب سائٹ کے مطابق پیدائشی طور پر جڑے ہوئے بچے سفیان اور یوسف اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے۔

ان سیامی بچوں کو ریاض پہنچنے کے فوراً بعد وزارتِ نیشنل گارڈ کے تحت کنگ عبداللہ اسپیشلسٹ چلڈرن اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی طبی حالت کا تفصیلی معائنہ کیا جائے گا۔

پاکستانی بچوں کو سعودی پروگرام برائے ’سیامی بچوں کی علیحدگی‘کے 

تحت ممکنہ آپریشن کا جائزہ لیا جائے گا۔

مرکزِ شاہ سلمان برائے امداد و انسانی خدمات کے نگرانِ اعلیٰ اور سعودی میڈیکل و سرجیکل ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ بن عبدالعزیز الربیعہ نے اس موقع پر قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام مملکت کی انسانی ہمدردی اور طبی قیادت کا عملی مظہر ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پیچیدہ طبی مسائل سے دوچار بچوں کے علاج میں سعودی عرب عالمی سطح پر نمایاں مقام حاصل کر چکا ہے۔

ڈاکٹر الربیعہ نے کہا کہ سعودی طبی ٹیم کے پاس سیامی بچوں کی علیحدگی کے آپریشنز کا وسیع تجربہ اور نمایاں کامیابیاں موجود ہیں، جس نے مملکت کو اس نازک شعبے میں عالمی حوالہ بنا دیا ہے اور دنیا بھر کے خاندانوں کے لیے امید کی کرن فراہم کی ہے۔

دوسری جانب سفیان اور یوسف کے اہلِ خانہ نے سعودی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں جس گرمجوشی، میزبانی اور فوری تعاون کا سامنا ہوا وہ قابلِ قدر ہے اور وہ بچوں کے علاج کے لیے فراہم کی جانے والی سہولیات پر شکر گزار ہیں۔