ارجنٹائن کے دار الحکومت بیونس آئرس میں خادم الحرمین الشریفین کے پروگرام برائے تقسیمِ کھجور کا افتتاح کیا گیا جسے اس سال ماہِ رمضان کے دوران وزارتِ امورِ اسلامی، دعوت و ارشاد کے تحت نافذ کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق افتتاحی تقریب میں ارجنٹائن میں سعودی سفیر حاتم الغامدی، ارجنٹائن حکومت میں امورِ مذاہب کی نگران بيلار بوسكا، نیز متعدد ذمہ داران اور اسلامی مراکز کے سربراہان نے شرکت کی۔
تقسیم کے لیے مجموعی طور پر 20 ٹن اعلیٰ معیار کی کھجوریں مختص کی گئی ہیں، جن سے ارجنٹائن کے مختلف شہروں اور علاقوں میں تقریباً
80 ہزار افراد مستفید ہوں گے۔
یہ اقدام دنیا بھر میں مسلمانوں کی خدمت اور اخوت و انسانی یکجہتی کے فروغ کے سلسلے میں سعودی عرب کی کاوشوں کا حصہ ہے۔
تقریب میں شریک افراد اور اسلامی مراکز کے نمائندوں نے اس اقدام پر سعودی عرب کی قیادت، حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ خادم الحرمین الشریفین اور ولی عہد کو بہترین جزا عطا فرمائے اور مملکت کو امن، استحکام اور اسلام و مسلمانوں کی خدمت میں اس کی قیادت برقرار رکھے۔