اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

شاہی حکم پر تعمیل کرتے ہوئے قیدیوں کی رہائی کا آغاز

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
فوٹو: واس

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کے حکم پر عمل کرتے ہوئے وزارت داخلہ نے سلطانی حق معاف کرتے ہوئے قیدیوں کی رہائی کا عمل شروع کر دیا ہے۔

شاہی معمول کے مطابق رمضان المبارک کے دوران معمولی جرائم میں قید سلطانی حق کے قیدیوں کو مرحلہ وار رہا کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں

سعودی پریس ایجنسی کے  مطابق ایوان شاہی سے جاری ہونے والی معافی کے احکامات پر وزیر داخلہ شہزادہ عبد العزیز بن سعود بن نایف نے سعودی قیادت کا خصوصی شکریہ ادا کیا کہ ان کے احکامات پرعمل کرتے ہوئے قیدیوں کی رہائی کا انتظام کیا جا رہا ہے۔

وزیر داخلہ نے ملک کے تمام جیلوں کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ شاہی معافی کے زمرے میں شامل قیدیوں کی رہائی کے لیے فوری طور پر

 کارروائی مکمل کی جائے تاکہ وہ رمضان اپنے اہل خانہ کے ساتھ گزار سکیں اور معاشرے کے مفید رکن بنیں۔