اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

یومِ تاسیس اتحاد و عدل کے عہد کی تجدید کا دن ہے، شاہ سلمان کا پیغام

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
(فوٹو: انٹرنیٹ)

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے یومِ تاسیس کے موقع پر اپنے پیغام میں قومی یادگار دن پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دن اس مبارک ریاست کے قیام کی یاد دلاتا ہے جس کی بنیاد توحید، عدل اور اتحاد پر رکھی گئی۔

مزید پڑھیں

شاہ سلمان نے اپنے بیان میں کہا کہ اس عظیم دن پر ہم اپنی ریاست کے قیام کو یاد کرتے ہیں جسے ہمارے آبا و اجداد نے کلمۂ توحید کی بنیاد پر قائم کیا، انصاف کو فروغ دیا اور منتشر قوتوں کو ایک پرچم تلے متحد کیا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ انہی اصولوں کی بدولت اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے مملکت میں امن اور خوشحالی کو فروغ ملا۔

شاہی پیغام میں اس بات کی نشاندہی کی گئی ہے کہ یومِ تاسیس محض ایک تاریخی موقع نہیں بلکہ اس نظریاتی بنیاد کی یاد دہانی ہے جس نے سعودی ریاست کو استحکام بخشا اور اسے ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔

آج کا یہ دن تین صدیوں پر محیط اس سفر کی علامت ہے جس نے اتحاد، حکمرانی اور قومی یکجہتی کو مضبوط کیا ہے۔