اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

مسجدالحرام میں ہجوم کو منظم کرنے کا اے آئی پر مبنی جدید نظام

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
(فوٹو: انٹرنیٹ)

مسجد الحرام میں زائرین کی تعداد اور ان کی نقل و حرکت کی نگرانی کے لیے اسمارٹ ریڈر ڈیوائس متعارف کرائی گئی ہے، جو حرمین شریفین آنے والے افراد کی گنتی کے ساتھ ہجوم کو منظم کرنے کے سلسلے میں پیشگی معلومات فراہم کرتی ہے۔

مزید پڑھیں

یہ بات مسجد الحرام کی جنرل ایڈمنسٹریشن برائے مقامی رہنمائی کے ڈائریکٹر جنرل انجینئر نزار علاالدین نے ایک ٹی وی گفتگو میں بتائی۔

انہوں نے بتایا کہ جنرل اتھارٹی برائے امورِ حرمین نے زائرین کی تعداد جانچنے کے لیے ایک جامع نظام تیار کیا ہے، جو نہ صرف مجموعی گنتی کرتا ہے بلکہ مختلف دروازوں سے داخلے کے بہاؤ اور حرکت کے انداز کو بھی ریکارڈ کرتا ہے۔ 

masjid al haram pilgrims counting device 1
(فوٹو: انٹرنیٹ)

انجینئر نزار علاالدین کے مطابق اس جدید نظام سے رش کے اوقات اور داخلی و خارجی راستوں پر دباؤ کی درست نشاندہی ممکن ہو گئی ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ یہ آلات مصنوعی ذہانت کی بنیاد پر کام کرتے ہیں اور انہیں دروازوں کے بالائی حصوں میں نصب کیا گیا ہے۔

یہ آلات ہر داخلے کو مجموعی پیمانے پر شمار کرتے ہیں اور اعداد و شمار کی بنیاد پر متعلقہ اداروں کو فوری معلومات فراہم کرتے ہیں، جس سے ہجوم کی منظم رہنمائی اور سیکیورٹی انتظامات میں بہتری آتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس جدید ٹیکنالوجی کا مقصد زائرین کو محفوظ و سہل ماحول فراہم کرنا اور حرمین شریفین میں نقل و حرکت کو بہتر انداز میں منظم کرنا ہے، تاکہ عبادت کا ماحول متاثر نہ ہو اور رش کے دوران بھی نظم و ضبط برقرار رہے۔

masjid al haram pilgrims counting device 3
(فوٹو: انٹرنیٹ)