یومِ تاسیس کی مناسبت سے ریاض میونسپلٹی نے دارالحکومت اور اس سے ملحقہ علاقوں کو 25 ہزار سے زائد سعودی اور پہلی سعودی ریاست کے پرچموں سے سجا دیا۔
مزید پڑھیں
ان اقدامات کا مقصد تین صدیوں پر محیط مملکت کی سنہری تاریخ پر فخر کا اظہار اور عوامی مقامات پر قومی جذبے کو اجاگر کرنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ریاض شہر میں 8 ہزار پرچم نصب کیے گئے جبکہ ریاض ریجن اور اس کی گورنریٹس میں مزید 17 ہزار پرچم لگائے گئے۔ یہ پرچم اہم شاہراہوں، پلوں، چوراہوں اور نمایاں عوامی مقامات پر نصب کیے گئے ہیں تاکہ شہر بھر میں جشن کا ماحول پیدا ہو۔
حکام کے مطابق پرچموں کی تنصیب سے قبل مقامات کی تیاری اور پرچموں کی منظم تقسیم کا خصوصی اہتمام کیا گیا تاکہ تقریب کی اہمیت کے مطابق شہر کو سجایا جا سکے۔
یہ اقدامات نہ صرف قومی یکجہتی کو فروغ دیتے ہیں بلکہ رضاکارانہ سرگرمیوں اور سماجی شرکت کی حوصلہ افزائی بھی کرتے ہیں، جو شہری ترقی اور معیارِ زندگی کے اہداف سے ہم آہنگ ہیں۔
من يوم بدينا.. وراياتنا مرفوعة،
— أمانة منطقة الرياض (@Amanatalriyadh) February 21, 2026
وبإجمالي 25 ألف علم 🇸🇦
أكملت فرقنا رفع 8 آلاف علم في الطرق
والجسور والمساحات العامة بالعاصمة، و17 ألف
علم في محافظات المنطقة، في مشهدٍ يجسّد
روح الانتماء احتفاءً بذكرى #يوم_التأسيس؛
واعتزازًا بثلاثة قرون من الفخر بمشاركة
الأهالي. #ماضيها_حاضر pic.twitter.com/S2RnJ0cuwc
ریاض میونسپلٹی کی جانب سے اس سلسلے میں کہا گیا ہے کہ یومِ تاسیس کے موقع پر شہر اور اس کی گورنریٹس میں مختلف تقریبات اور سماجی سرگرمیوں کے لیے تیاریاں مکمل کی گئی ہیں۔
ان سرگرمیوں کا مقصد عوام کو قومی تقریبات میں فعال کردار ادا کرنے کا موقع فراہم کرنا، اجتماعی کام کے عزم کو مضبوط کرنا اور کمیونٹی کے ساتھ شراکت داری کو فروغ دینا ہے، تاکہ ایک ایسا متحرک معاشرہ تشکیل دیا جا سکے جو اپنی تاریخ اور شناخت پر فخر کرے۔