خالد نواز چیمہ
جدہ
سعودی عرب کے یوم التاسیس کی شاندار تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے جہاں دار الحکومت ریاض سمیت مختلف شہروں کی بلند و بالا عمارتوں کو قومی رنگوں اور روشنیوں سے سجا دیا گیا ہے جبکہ شہری تین صدیوں پر محیط پہلی سعودی ریاست کے قیام کا جشن جوش و خروش سے منا رہے ہیں۔
اس موقع پر خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی منظوری سے سرکاری تعطیل بھی دی گئی اور مختلف ثقافتی پروگراموں اور ملی نغموں کا اہتمام کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
اسی سلسلے میں جدہ میں پاکستان جرنسلٹ فورم کے زیرِ اہتمام یوم التاسیس کے حوالے سے آن لائن اجلاس منعقد ہوا۔ پاکستان جرنلسٹس فورم کے چیئرمین امیر محمد خان، اوورسیز پاکستانیز گلوبل فاؤنڈیشن سعودی عرب کے صدر خالد نواز چیمہ، جنرل سیکرٹری جمیل راٹھور، صدر معروف حسین، زکیر بھٹی اور جاوید راہو نے سعودی قیادت، خصوصاً ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت اور وژن 2030 کو مملکت کی
ترقی اور روشن مستقبل کی ضمانت قرار دیا۔
اجلاس میں کہا گیا کہ یوم التاسیس امام محمد بن سعود کی جانب سے درعیہ میں رکھی گئی پہلی سعودی ریاست کی بنیاد کی یاد دلاتا ہے، جو آج ایک مضبوط اور ترقی یافتہ مملکت کی صورت میں دنیا کے سامنے موجود ہے۔
مقررین نے اس موقع پر کہا کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کمیونٹی مملکت سے گہری محبت اور عقیدت رکھتی ہے اور یوم التاسیس کی خوشیوں میں برابر کی شریک ہے۔