سرحدی سیکیورٹی فورس نے بارش کے دوران تیراکی اور سیر و تفریح سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر یقینی موسم میں تیراکی جان کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔
مزید پڑھیں
سرحدی سیکیورٹی فورس نے کہا ہے کی کہ بارش کے ساتھ آنے والی موسمی تبدیلیاں سمندر میں بے چینی، لہروں کی بلندی اور آبی دھاروں کی شدت کا سبب بن سکتی ہیں، جس سے حادثات کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔
انہوں نے متعلقہ اداروں کی جانب سے جاری موسمی انتباہ پر نظر رکھنے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔
انہوں نے عوام سے ہدایت کی ہے کہ وہ حفاظتی رہنمائی اور ہدایات کی پابندی کریں اور خطرناک مقامات سے دور رہیں تاکہ عوامی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے نیز کسی بھی ہنگامی صورتِ حال کی اطلاع فوری طور پر کریں۔