خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز آل سعود نے سلطنت عمان کے فرمانروا سلطان ہیثم بن طارق کو اقتدار سنبھالنے کی سالگرہ پر مبارکباد پیش کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی قیادت نے سلطان عمان کو تہنیتی پیغام روانہ کئے ہیں۔
سعودی قیادت نےسلطان ہیثم بن طارق کے نام روانہ کئے جانے والے مکتوب میں کہا ہے کہ ’ہم آپ کے لیے صحت و عافیت اور خوشحال زندگی اورسلطنت عمان کے لیے مزید ترقی و کامرانی کی امید رکھتے ہیں‘۔
سعودی قیادت کی طرف سے سلطان ہیثم کو مبارکباد
Overseas Post