رمضان المبارک کے چوتھے روز مسجد الحرام آنے والے معتمرین اور زائرین کی بڑی تعداد دیکھنے میں آئی، جو مناسک اور نمازوں کی ادائیگی کے لیے روحانی فضا میں طمانیت اور سکون غالب کے ساتھ حاضر ہوئے۔
مزید پڑھیں
الاخباریہ ٹی وی چینل کی جانب سے نشر کئے گئے ایک ویڈیو کلپ میں مطاف کے صحن، مسجد الحرام کی راہداریوں اور بیرونی صحنوں میں غیر معمولی رش نظر آتا پہ تاہم لاکھوں افراد کی موجودگی کے باوجود لوگوں کی آمد و رفت میں نمایاں روانی برقرار ہے۔
یہ ویڈیو رمضان کے لیے اختیار کیے گئے انتظامی اور عملی منصوبوں کی کامیابی کا واضح ثبوت ہے جہاں معتمرین اور نمازی جامع خدماتی
و سہولتی نظام کے تحت اپنے مناسک اور عبادات بآسانی ادا کرتے نظر آرہے ہیں۔
مسجد الحرام میں سیکورٹی، صحت اور خدماتی شعبے 24 گھنٹے اعلیٰ سطحی ہم آہنگی اور مکمل انضمام کے ساتھ کام کر رہے ہیں تاکہ حجاج و معتمرین کی سلامتی اور راحت کو یقینی بنایا جا سکے۔
یہ سب کچھ قیادت کی جانب سے حرمین شریفین اور ان کے زائرین کے لیے خصوصی توجہ اور مسلسل اہتمام کا مظہر ہے۔