اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

حرمین میں اعتکاف کی رجسٹریشن شروع، لنک جاری کردیا گیا

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
100% LikesVS
0% Dislikes
فوٹو: سبق

حرمین شریفین انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ حرمین شریفین میں اعتکاف کے خواہشمندوں کی رجسٹریشن کا آغاز ہوگیا ہے۔
اعتکاف کے خواہشمند جاری کئے گئے لنک کے ذریعہ اپنے کوائف جمع کراسکتے ہیں۔
جبکہ اعتکاف کا آغاز 20 رمضان سے 30 رمضان تک رہے گا۔

انتظامیہ نے اعتکاف کے خواہشمند افراد کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس کی ویب سائٹ پر جا کر لاگ اِن کریں یا نیا اکاؤنٹ بنائیں، یا شہریوں اور مقیم افراد کے لیے نظامِ نفاذ کے ذریعے داخل ہوں، اس کے بعد مسجد الحرام یا مسجد نبوی میں اعتکاف کی جگہ کا انتخاب کریں۔

انتظامیہ نے کہا ہے کہ رجسٹریشن کے آئندہ مراحل میں شرائط سے اتفاق، کوائف کی تکمیل اور درخواست جمع کرانا شامل ہے جبکہ درخواستوں کا جائزہ مقررہ گنجائش کے مطابق لیا جائے گا۔

حرمین شریفین میں اعتکاف کے خواہشمند یہاں کلک کرکے رجسٹریشن کرسکتے ہیں۔
ممکنہ طور پر رش کی وجہ سے لنک پہلے مرتبہ نہ کھلے
۔
اعتکاف مرد و وخواتین دونوں کے لیے ہے
۔