اہم خبریں
20 March, 2026
--:--:--

ولی عہد سے مدینہ منورہ کے علما، مشائخ اور شہریوں کی ملاقات

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
فوٹو: واس

ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزيز آل سعود سے مدینہ منورہ کے علما، مشائخ، عہدیداران اور شہریوں کے ایک وفد نے ملاقات کی ہے۔ 

یہ وفہ ولی عہد کو ماہِ رمضان المبارک کی آمد پر مبارک باد پیش کرنے کے لیے آئے تھے۔

استقبال کے آغاز میں حاضرین نے قرآنِ کریم کی تلاوت سنی، بعد ازاں ولی عہد نے حاضرین سے مصافحہ کیا۔

ولی عہد نے بھی حاضرین کے ساتھ ماہِ رمضان المبارک کی مبارکباد کا تبادلہ کیا اور اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ سب کے روزوں، قیام اور نیک اعمال کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے۔