رابطۂ عالمِ اسلامی کے سیکرٹری جنرل اور علماء المسلمین بورڈ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالكريم العيسى نے روانڈا کے مرکزی جامع مسجد میں خطبۂ جمعہ دیا اور نمازِ جمعہ کی امامت کی۔
اپنے خطاب میں انہوں نے متعدد معاصر اسلامی موضوعات پر روشنی ڈالی اور ماہِ رمضان المبارک کی آمد پر مبارکباد پیش کی۔
خطبے میں اُن اسلامی اقدار کا جامع جائزہ پیش کیا گیا جن کے تحت ایک مسلمان سب کے ساتھ برتاؤ کرتا ہے اور اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ یہی وہ مکارمِ اخلاق ہیں جن کے ساتھ اللہ تعالیٰ نے ہمارے نبی حضرت محمدﷺ کو مبعوث فرمایا۔