خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزيز آل سعود اور ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزيز آل سعود نے قومی عطیات مہم کے چھٹے ایڈیشن کے آغاز پر پلیٹ فارم إحسان کے ذریعے دو فراخ دلانہ عطیات پیش کئے ہیں۔
مزید پڑھیں
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ دونوں عطیات سعودی قیادت کی جانب سے مملکت میں فلاحی کاموں کی مسلسل اور غیر محدود سرپرستی کا تسلسل ہیں۔
2021ء میں آغاز سے لے کر آج تک قومی عطیات مہم اور پلیٹ فارم ’احسان‘ کو عطیات کی وصولی اور مستحقین تک شفاف اور قابلِ اعتماد انداز میں پہنچانے کے حوالے سے اعلیٰ اعتماد حاصل رہا ہے۔
جدید اور نہایت دقیق تکنیکی نظام کے ذریعے عطیات کی ادائیگی کو آسان اور سہل بنایا گیا ہے، جس سے معاشرتی یکجہتی اور باہمی ہمدردی کی اقدار کو فروغ ملتا ہے، خصوصاً ماہِ رمضان میں جب اجر میں اضافہ ہوتا ہے اور اہلِ خیر کی جانب سے نیکی اور احسان کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جاتا ہے۔
احسان پلیٹ فارم کی نگران کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر ماجد بن عبداللہ القصبی نے خادم الحرمین الشریفین اور ولی عہد کا ان دو فیاضانہ عطیات پر شکریہ اور قدردانی کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے اس بات پر فخر کا اظہار کیا کہ قیادت کی جانب سے ہر فلاحی عمل کی مسلسل سرپرستی کی جا رہی ہے، جو ماہِ رمضان المبارک میں معاشرتی کفالت، نیکی اور احسان کے اعلیٰ ترین انسانی معانی کی عملی تصویر پیش کرتی ہے۔