وقاص حیدر
نمائندہ اوورسیز پوسٹ۔ ریاض
سعودی عرب کے شہر الخبر میں حج رضا کار گروپ کی جانب سے منعقدہ تقریب میں سفارت خانہ پاکستان کی ویلفیئر اتاشی جنت حسین مہمان خصوصی تھیں جبکہ کمیونٹی اراکین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
اس موقعہ پر حج رضا کار گروپ کے ایسٹرن ریجن کے کوارڈینیٹر رائے محمد فیصل کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں مقیم اقامہ ہولڈرز سینکڑوں پاکستانی ہر سال حج کے موقعہ پر عازمین حج کی خدمت کے لیے مکہ مکرمہ پہنچ کر فرائض ادا کرتے ہیں۔
ہم شکر گزار ہیں کہ سعودی گورنمنٹ اور سفارت خانہ پاکستان کا جنہوں نے ہمیشہ اس نیک کام میں ہمارا ساتھ دیا ہے۔
سفارت خانہ پاکستان کی ویلفیئر اتاشی جنت حسین کا کہنا تھا کہ اسلام ہمیں بھلائی کرنے کا عملی درس دیتا ہے اور حج کے موقعہ پر اللہ کے مہمانوں کی خدمت کرنا افضل ترین عمل ہے اور سفارت خانہ پاکستان حج رضا کار گروپ کے ساتھ تعاون کو جاری رکھے گا۔