وقاص حیدر
نمائندہ اوورسیز پوسٹ۔ ریاض
دار الحکومت ریاض میں حلقات رشید بن جبر کی جانب سے سالانہ تقریب میں سفارت خانہ پاکستان کے ویلفیئر اتاشی نجم نواز ثاقب، پریس قونصلر راجہ حسیب سلطان، مکتبہ داراسلام کے ڈاریکٹر مولانا عبد المالک مجاہد اور مدرسہ کے صدر قاری محمد اسد کمال کا کہنا تھا کہ قرآن پاک کو ضابطہ حیات قرار دیتے ہوئے کہا کہ قرآن مجید کلام الہی ہے جو موجودہ اور تمام آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ ہے جس پر عمل پیرا ہوکر زندگیوں کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔
سعودی عرب میں مقیم پاکستانی بچے قرآن پاک کی تعلیمات سے آراستہ ہو رہے ہیں، وہ انتہائی خوش آئند ہے۔
تقریب میں بچوں نے قرآن پاک کی تلاوت کے علاوہ احادیث مبارکہ کو بیان کیا جس کو شرکاء نے خوب سراہا جبکہ آخر میں فارغ التحصیل ہونے والے 35 حافظ قرآن طلبہ کو اعزازی شیلڈز اور انعامات سے نوازا گیا۔