اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

وفاقی وزیر چوہدری ارمغان سبحانی کا جدہ ائیرپورٹ پر استقبال

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
Picture of خالد نواز چیمہ

خالد نواز چیمہ

جدہ

وفاقی وزیرِ مملکت چوہدری ارمغان سبحانی، ممبر پنجاب اسمبلی رانا فیاض کے ہمراہ عمرہ کی سعادت کے لیے جدہ پہنچ گئے۔ 

جدہ ائیرپورٹ پر پاکستان مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کے چیئرمین چوہدری اکرم گجر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

اس موقع پر چوہدری اکرم گجر اور ان کی ٹیم نے وفاقی وزیرِ مملکت اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد کو گلدستے پیش کر کے خوش آمدید کہا اور ان کی آمد پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 استقبالیہ میں میاں رضوان الحق، چوہدری طارق اقبال، میاں وسیم، عاصم گجر اور محمد بوٹا سمیت دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔

WhatsApp Image 2026 02 19 at 6.40.49 PM

چوہدری ارمغان سبحانی نے اس موقع پر میزبان شخصیات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب آمد ان کے لیے باعث سعادت ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ وہ عمرہ کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے بھی ملاقاتیں کریں گے اور ان کے مسائل سنیں گے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی کمیونٹی سعودی عرب میں انتھک محنت کر رہی ہے اور پاکستان کا نام روشن کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ اس موقع پر ممبر پنجاب اسمبلی رانا فیاض بھی عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچے، جن کا بھی پرتپاک انداز میں استقبال کیا گیا۔

رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے