محکمہ ٹریفک نے اعلان کیا ہے کہ یوم التاسیس کی مناسبت سے ابشر پر ایک اور دو حروف پر مشتمل خصوصی نمبر پلیٹس کی نیلامی ہوگی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق نیلامی کا آغاز آج جمعہ کو رات 10 بجے ہوگا اور یہ اتوار 22 فروری کو رات 11 بجے تک جاری رہے گی۔
مزید یہ کہ اگر اختتامی لمحات میں بولیاں موصول ہوئیں تو نیلامی خودکار طور پر بڑھا دی جائے گی۔
انتظامیہ نے شرکت کے خواہش مند افراد کو ہدایت کی ہے کہ وہ ابشر پلیٹ فارم کا وزٹ کر کے ہدایات کا مطالعہ کریں اور نیلامی کے آغاز سے قبل ضروری تقاضے بروقت مکمل کریں تاکہ شرکت میں آسانی اور طریقۂ کار میں روانی یقینی بنائی جا سکے۔