اہم خبریں
20 March, 2026
--:--:--

حفظ قرآن مسابقے میں شاہ سلمان کی اہلیہ شہزادی فہدہ کی شرکت

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
فوٹو: واس

خادم الحرمین الشریفین سلمان بن عبد العزيز آل سعود کی سرپرستی میں، خادم الحرمین الشریفین کی اہلیہ محترمہ فہدہ بنت فلاح آل حثلين نے 27 ویں مسابقہ برائے حفظ، تلاوت و تفسیرِ قرآنِ کریم کی انعام یافتہ طالبات کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی ہے۔

مزید پڑھیں

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ مسابقہ وزارت اسلامی امور، دعوت وارشاد کے زیرِ اہتمام و نگرانی منعقد ہوا جبکہ تقریب کا انعقاد ريٹز كارلٹن ہوٹل میں کیا گیا۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد ایک دستاویزی پیشکش میں مقابلے کے سفر، اسے حاصل قیادت کی سرپرستی اور وزارت کی جانب سے اس کے منظم انعقاد و نگرانی کے لیے کی جانے والی

 کاوشوں کو اجاگر کیا گیا، جو وطن کے بیٹوں اور بیٹیوں کو قرآنِ مجید کی حفظ، تلاوت اور تفسیر کی طرف راغب کرنے میں معاون ہیں۔

اختتام پر خادم الحرمین الشریفین کی اہلیہ نے مسابقے کی 6 شاخوں میں اول پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات کو اعزازات سے نوازا نیز خواتین جج کمیٹی کی ارکان کو بھی ان کی خدمات کے اعتراف میں یادگاری شیلڈز پیش کیں۔

تقریب میں شاہی خاندان کی خواتین اور اہم شخصیات، علومِ قرآن سے دلچسپی رکھنے والی خواتین اور مقابلے میں شریک طالبات کی مائیں بھی شریک ہوئیں۔