اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے شہریوں کی ملاقات

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
ولی عہد نے رمضان المبارک کے موقع پر مبارکباد دینے والوں کا استقبال کیا (فوٹو: واس)

ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزيز آل سعود سے ریاض کے قصر الیمامہ میں مفتیِ اعظم، شاہی خاندان کے افراد، علما، وزرا اور شہریوں نے ملاقات کی ہے جو ولی عہد سے ملنے اور رمضان المبارک کی آمد پر مبارکباد دینے کے لیے آئے تھے۔

استقبال کے آغاز میں حاضرین نے قرآنِ مجید کی تلاوت سنی۔

بعد ازاں ولی عہد نے مبارکباد پیش کرنے والوں سے مصافحہ کیا۔

ولی عہد نے بھی ملاقات کرنے والوں کو ماہِ مبارک کی مبارکباد دی اور اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ سب کے روزے، قیام اور نیک اعمال قبول فرمائے اور ہمارے پیارے وطن کو خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزيز آل سعود کی قیادت میں ہمیشہ امن و استحکام سے نوازے رکھے۔