سعودی اسٹاک مارکیٹ میں آج شدید مندی دیکھی گئی ، جس کے نتیجے میں مرکزی انڈیکس 208.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد 10947.25 پوائنٹس پر بند ہوا۔
مزید پڑھیں
آج جمعرات کے روز مارکیٹ سیشن کے دوران مجموعی کاروباری حجم تقریباً 4.8 ارب ریال رہا جبکہ 254 ملین شیئرز کا لین دین ہوا۔
سعودی پریس ایجنسی کے اقتصادی بلیٹن کے مطابق آج صرف 14 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ 253 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔
سب سے زیادہ اضافہ حاصل کرنے والی کمپنیوں میں مشارکۃ ریت،
شاکر، صادرات، الاندلس اور العزیزیہ ریت شامل رہیں۔
دوسری جانب ابو معطی، رعایہ، الوطنیہ للتعلیم، نسیج اور العقاریہ کے حصص نمایاں طور پر گرے۔ آج کے کاروبار میں حصص کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کی شرح 2.12 فیصد سے 9.30 فیصد کے درمیان رہی۔
کاروباری حجم کے اعتبار سے امریکانا، صادرات، سعودی ارامکو، الکیمیائیہ اور سعودی کیان کے شیئرز نمایاں رہے، جبکہ مالیت کے لحاظ سے الراجحی، الاہلی، سعودی ارامکو، رعایہ اور ایس ٹی سی کے حصص سرفہرست رہے۔
دوسری جانب سعودی متوازی اسٹاک ایکسچینج ’Nomu‘کا انڈیکس بھی 217.90 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 23404.75 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اس مارکیٹ میں تقریباً 17 ملین ریال کی مالیت سے زائد کا کاروبار ہوا جبکہ 1.8 ملین سے زیادہ شیئرز کا تبادلہ کیا گیا۔