اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

جدہ میں آئل اور فلٹر تبدیل کرنے کے مرکز کا افتتاح

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
100% LikesVS
0% Dislikes
Picture of خالد نواز چیمہ

خالد نواز چیمہ

جدہ

اوورسیز پاکستانیوں کی جد و جہد، اتحاد اور کاروباری وژن کی ایک اور خوبصورت تصویر سامنے آ گئی، جب جدہ کے علاقے العزیزیہ میں BRENT Oil & Filter Change سینٹر کا باوقار افتتاح کیا گیا۔

WhatsApp Image 2026 02 17 at 2.26.22 AM

افتتاحی ربن سابق وفاقی وزیر چوہدری شہباز حسین اور پاکستان قونصلیٹ کے پریس قونصلر محمد عرفان نے پاکستان انویسٹرز فورم کے صدر چوہدری شفقت محمود، سی سی او زریاب شفقت محمود اور  انوسٹر فورم کے سیکریٹری جنرل عبدالخالق لک، چوہدری محمد اکرم گجر، چیئرمین انوسٹر فورم چوہدری محمد اظہر عباس وڑائچ کے ہمراہ کاٹا۔ 

اس موقع پر کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے تقریب کو یادگار بنا دیا۔

یہ افتتاح محض ایک کاروباری آغاز نہیں بلکہ پاکستانی کمیونٹی کے اعتماد، بھائی چارے اور ترقی کے سفر کی علامت بن گیا۔

WhatsApp Image 2026 02 17 at 2.26.22 AM 1

تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے زریاب شفقت محمود نے کہا کہ موسم کی تبدیلی کے ساتھ انجن آئل کی بروقت تبدیلی گاڑی کی حفاظت کے لیے نہایت ضروری ہے۔ 

انہوں نے واضح کیا کہ سردیوں میں ہلکا اور گرمیوں میں گاڑھا آئل استعمال کرنا چاہیے، جبکہ کم چلنے والی گاڑیوں میں بھی 6 ماہ سے ایک سال کے اندر آئل تبدیل کرنا لازمی ہے۔ 

چوہدری شفقت محمود نے اس موقع پر کہا کہ اگرچہ جدہ میں پہلے ہی کئی آئل چینج مراکز موجود ہیں تاہم برنٹ سینٹر کا مقصد برانڈڈ آئل، معیاری فلٹر اور قابلِ اعتماد سروس کے ذریعے صارفین کا اعتماد جیتنا ہے۔ 

انہوں نے امید ظاہر کی کہ زریاب محمود اپنی محنت اور لگن سے اس برانڈ کو کامیابی کی بلندیوں تک لے جائیں گے۔

WhatsApp Image 2026 02 17 at 2.26.24 AM

تقریب میں اسٹاف وقار ارشد، عبدالمتین قاری، چوہدری عمران حسن بوٹا سمیت متعدد سماجی و کاروباری شخصیات نے بھی شرکت کی۔ 

بعد ازاں باربی کیو ڈنر کا اہتمام کیا گیا جہاں مہمانوں نے خوشگوار ماحول میں عشائیہ سے لطف اٹھایا۔