اہم خبریں
20 March, 2026
--:--:--

معتمرین گردن توڑ بخار ویکسین لازما لگوائیں

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes

وزارة صحت نے عمرہ کی ادائیگی کا ارادہ رکھنے والے تمام زائرین کو ہدایت کی ہے کہ وہ مناسک کی ادائیگی سے قبل کم از کم دس دن پہلے گردن توڑ بخار کی ویکسین لازماً لگوائیں۔ 

وزارت نے واضح کیا ہے کہ یہ ویکسین نہ صرف معتمر کو بلکہ اس کے ارد گرد موجود افراد کو بھی تحفظ فراہم کرتی ہے۔

مزید پڑھیں

سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے بتایا کہ ہجوم والی جگہوں پر انفیکشن کے پھیلنے کا امکان نمایاں طور پر بڑھ جاتا ہے اور گرد توڑ بخار اہم متعدی مرض ہے جو عموماً سانس کے ذریعے منتقل ہوتا ہے اور احتیاط نہ برتنے کی صورت میں سنگین طبی پیچیدگیاں پیدا کر سکتا ہے۔

وزارت صحت نے زور دیا کہ عمرہ سے کم از کم دس دن قبل ویکسین لگوانا ضروری ہے تاکہ مکمل مدافعتی تحفظ حاصل ہو سکے اور جسم

 میں مؤثر اینٹی باڈیز بن سکیں۔ 

وزارت کے مطابق یہ ویکسین مسلسل پانچ سال تک مؤثر قوتِ مدافعت فراہم کرتی ہے۔

وزارت نے یہ بھی وضاحت کی کہ جن افراد نے گزشتہ پانچ برسوں کے دوران یہ ویکسین لگوا رکھی ہے، انہیں دوبارہ خوراک لینے کی ضرورت نہیں۔

وزارتِ صحت نے زائرین کو ہدایت کی کہ وہ اپنی صحت کی تیاری مکمل کرنے کے لیے بآسانی صحتی ایپ کے ذریعے بالغوں کے ویکسی نیشن کلینک میں وقت حاصل کریں۔