اہم خبریں
20 March, 2026
--:--:--

سعودی عرب میں نیا نظامِ شماریات نافذ

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
شاہی فرمان کے تحت فروری سے باقاعدہ طور پر نافذ العمل ہو گیا ہے (فوٹو: سبق)

محکمہ شماریات نے اعلان کیا ہے کہ نظامِ شماریات، جو شاہی فرمان کے تحت جاری کیا گیا تھا، رواں فروری سے باقاعدہ طور پر نافذ العمل ہو گیا ہے۔

مزید پڑھیں

سبق ویب سائٹ کے مطابق نیا نظام سابقہ ’ریاستی عمومی شماریات کے نظام‘ جو شاہی فرمان نمبر (23) مورخہ 07/12/1379ھ بمطابق 01/06/1960ء کے تحت جاری ہوا تھا، اور ’عمومی مردم شماری کے نظام‘ جو شاہی فرمان نمبر (م/13) مورخہ 23/04/1391ھ بمطابق 16/06/1971ء کے تحت نافذ کیا گیا تھا، کی جگہ لے گا۔

نظامِ شماریات ایک جدید تنظیمی فریم ورک کی حیثیت رکھتا ہے جو

سعودی کے اس وژن سے ہم آہنگ ہے جس کا مقصد درست اور جامع اعداد و شمار پر مبنی ایک مربوط علمی نظام کی تشکیل ہے۔ 

یہ نظام سرکاری شماریات کے معیار کو بہتر بنانے، ان کی ساکھ میں اضافہ کرنے اور وژن 2030 کے اہداف کے حصول میں معاونت فراہم کرنے والے بنیادی ستونوں میں سے ایک ہے۔

مزید برآں یہ نظام مملکت میں شماریاتی تبدیلی کے سفر میں ایک معیاری قانون سازی مرحلہ تصور کیا جا رہا ہے، جو ترقیاتی منصوبہ بندی اور مختلف سطحوں پر فیصلہ سازی کے عمل میں شماریات کے مؤثر کردار کو مزید مستحکم کرے گا۔

محکمہ شماریات نے ماہرینِ شماریات، جامعاتی اساتذہ، محققین اور دیگر دلچسپی رکھنے والے افراد کو دعوت دی ہے کہ وہ نظام کی تفصیلات جاننے کے لیے اس کی سرکاری ویب سائٹ کا وزٹ کریں، جہاں اسے چند روز قبل عربی اور انگریزی دونوں زبانوں میں شائع کیا گیا ہے۔