اتوار 22 فروری کو ملک بھر میں یوم التاسیس کی عام تعطیل ہوگی۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت ہیومن ریسورسز نے اعلان کیا ہے ک یہ تعطیل سرکاری، نجی اور غیر منافع بخش تمام شعبوں پر لاگو ہوگی۔
ہر سال 22 فروری کو منائے جانے والے یومِ تاسیس کی مناسبت سے عام تعطیل ہوتی ہے۔
سرکاری و نجی اداروں کے علاوہ تمام اسکول اور تعلیمی ادارے بند ہوں گے۔
ملک بھر میں یوم التاسیس کا جشن منایا جائے گا۔