محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ ریاض کی ایک رہائشی عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ آتشزدگی رہائشی عمارت کے ایک کمرے میں لگی تھی۔
یہ حادثہ النفل محلے میں پیش آیا ہے۔
فائر فائٹنگ ٹیموں نے مقررہ فیلڈ طریقۂ کار کے مطابق آگ بجھانے اور اس پر قابو پانے کی کارروائیاں انجام دیں، جس کے نتیجے میں آگ کو عمارت کے دیگر حصوں تک پھیلنے سے روک لیا گیا۔