اہم خبریں
18 March, 2026
--:--:--

کویت کے قومی دن پر ریڈیو کی خصوصی ٹرانسمیشن کا اہتمام

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
Picture of محمد عرفان شفیق

محمد عرفان شفیق

نمائندہ اوورسیز پوسٹ۔ کویت

ریڈیو کویت اردو سروس کی جانب سے کویت کے 65 ویں قومی دن اور 35 ویں یوم آزادی کی مناسبت سے خصوصی لائیو ٹرانسمیشن کا اہتمام کیا گیا جس میں حُب الوطنی اور اجتماعیت کے جذبے سے سرشار خصوصی براہ راست نشریات کا اہتمام کیا گیا۔ 

تقریب کے بعد جشن آزادی کی مناسبت سے کیک بھی  کاٹا گیا۔

مزید پڑھیں

لائیو پروگرام میں کمیونٹی کے ممتاز کانٹینٹ کریٹرز نے حصہ لیا جنہوں نے کویت میں اپنے تجربات کا تبادلہ کرتے ہوئے وطن ثانی کویت کے خصوصی قومی دن اور یوم آزادی کی نشریات میں کویت کی آزادی کو رنگا رنگ اور پرجوش انداز میں منایا۔

ریڈیو کویت اردو سروس کی  پوری ٹیم نے مہمانوں کے ساتھ قومی جذبے کے احترام کے لیے روایتی کویتی لباس زیب تن کیا۔

 کانٹینٹ کریٹرز میں طوبیٰ، ہدٰی، شبنم، عائشہ، زرک خان، اسامہ امتیاز، سعد، احمد، معاذ اور احمد ابوبکر شامل تھے، جنہوں نے سوشل میڈیا کے اپنے اس سفر کو سامعین کے ساتھ شیئر کیا۔ مزید برآں، لائیو کال کرنے والے سامعین بھی اس پُرمسرت موقع پر کویت کی حکومت اور عوام کو مبارکباد دینے کے لیے کالز اور پیغامات کے ذریعے پروگرام میں شامل ہوئے۔

نشریات کی میزبانی ریڈیو کویت اردو سروس کی کوآرڈینیٹر انچارج ندا مرزا اور رضیہ اشرف نے کی جبکہ شیلا مارٹیس نے لائیو کالرز کو خوبصورت انداز میں منظم طریقے سے پروگرام میں شامل کیا، جبکہ انیس بکر نے ساؤنڈ انجینئرنگ کو سنبھالا۔ لائیو میڈیا کوریج سلمان خان نے فراہم کی۔

 یہ پروگرام فارن پروگرامز کی نگران شیجون المرشود کی نگرانی میں کیا گیا۔

پروگرام کا اختتام قومی اور یوم آزادی کی تقریبات کی یاد میں کیک کاٹنے کی تقریب کے ساتھ ہوا۔ ریڈیو کویت اس خوشی کے موقع پر سب کو اپنی نیک خواہشات پیش کرتا ہے اور عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ کویت کا پرچم ہمیشہ بلند رہے، اسطرح کی تقریبات اس قابل ذکر قوم کا حصہ ہونے پر فخر کرنے اور فخر کرنے کی یاد دہانی کا کام کرتی ہیں۔