اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

پاکستان نیوی کا جہاز پی این ایس خیبر کا جدہ میں خیرسگالی دورہ

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
Picture of خالد نواز جیمہ

خالد نواز جیمہ

جدہ

پاکستان نیوی کا جدید جنگی بحری جہاز پی این ایس خیبر، کپٹن علی رضا کی قیادت میں خیرسگالی دورے پر جدہ  اسلامک پورٹ پہنچا ہے۔

جہاز کی آمد پر آن بورڈ شاندار اور پروقار استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی جہاں پاکستان اور سعودی عرب کے قومی ترانے پیش کیے گئے اور کیک کاٹا گیا۔ 

اس موقع کو پاک، سعودی دوستی کی علامت قرار دیا گیا۔

WhatsApp Image 2026 02 17 at 10.40.07 AM 2

مزید پڑھیں

تقریب پاکستان قونصلیٹ جدہ کے قونصل جنرل سید مصطفی ربانی، ڈپٹی قونصل جنرل سعدیہ وقار النساء، ایچ او سی غلام حسین، عبداللہ گمھن، ویزا سیکشن کے ہیڈ عمران علی، ڈائریکٹر جنرل حج عبد الوہاب سومرو، کمرشل قونصلر سعدیہ خان، فہد چوہدری، ویلفیئر قونصلر ازکا ظفر، عاکف جاوید سمیت دیگر سفارتی افسران شریک ہوئے۔

پاکستانی کمیونٹی کی نمائندگی پاکستان انویسٹر فورم کے صدر چوہدری

 شفقت محمود مسعود پوری، سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری اظہر عباس وڑائچ، چوہدری تصور حسین، ڈاکٹر شریف زمان، ابو مجدی، ملک عابد اعوان، جان گلزار، ممتاز اختر کاہلوں سمیت دیگر معزز شخصیات نے کی، جبکہ سعودی نیوی کے افسران بھی تقریب میں موجود تھے۔ 

قونصل جنرل سید مصطفی ربانی اور کیپٹن علی رضا نے تمام مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔

WhatsApp Image 2026 02 17 at 10.40.07 AM 1

اپنے خطاب میں کیپٹن علی رضا نے بتایا کہ پی این ایس خیبر حال ہی میں ترکی سے حاصل کیا گیا ہے اور یہ اس کا پہلا بین الاقوامی خیرسگالی دورہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ جہاز جدید دور کے تقاضوں کے مطابق مکمل جنگی صلاحیت رکھتا ہے، جبکہ اس کا نام حضرت علیؓ کے فتح کردہ قلعہ خیبر کی مناسبت سے رکھا گیا ہے۔ 

انہوں نے مزید بتایا کہ جدہ کے بعد جہاز وطن واپسی کے سفر پر روانہ ہوگا۔

WhatsApp Image 2026 02 17 at 10.40.07 AM

قونصل جنرل سید مصطفی ربانی نے کہا کہ پی این ایس خیبر کا یہ دورہ نہ صرف پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ مہارت کا مظہر ہے بلکہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ دفاعی تعاون اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

WhatsApp Image 2026 02 17 at 10.40.06 AM 2

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی شراکت داری کئی دہائیوں پر محیط ہے، جس میں مشترکہ عسکری مشقیں، تربیتی پروگرامز، انٹیلی جنس تعاون اور سمندری سلامتی جیسے اہم شعبے شامل ہیں۔ 

پاکستان اور سعودی عرب خطے میں امن و استحکام، بحیرہ احمر اور خلیجی آبی گزرگاہوں کے تحفظ اور دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کوششوں میں مسلسل قریبی رابطے میں ہیں۔

WhatsApp Image 2026 02 17 at 10.40.06 AM

تقریب کے دوران مہمانوں نے جہاز کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور پاک بحریہ کے افسران و جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔ 

بعد ازاں تمام مہمانوں کی پرتکلف عشائیے سے تواضع کی گئی۔

WhatsApp Image 2026 02 17 at 10.40.05 AM 1

آخر میں کیپٹن علی رضا اور قونصل جنرل سید مصطفی ربانی نے معزز مہمانوں کو الوداع کہا، یوں یہ باوقار تقریب پاک، سعودی دوستی، دفاعی اعتماد اور اوورسیز پاکستانیوں کے جذبۂ محبت کی خوبصورت تصویر بن کر اختتام پذیر ہوئی۔