اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

رویت ہلال کمیٹیاں احتیاط برتیں، فلکیاتی مرکز کی ہدایت

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes

بین الاقوامی فلکیاتی مرکز نے آج منگل کو سورج اور چاند کے غروب کے اوقات سے متعلق فلکیاتی حسابات کی تفصیلات بیان کی ہیں۔ 

فلکیاتی مرکز نے صورتحال کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مختلف شہروں میں چاند ڈوب جانے اور سورج غروب ہونے کے اوقات قریب قریب ہوں گے جس سے رمضان کے چاند کی رویت زیادہ احتیاط کی ضرورت ہوگی۔

مزید پڑھیں

سبق ویب سائٹ کے مطابق مرکز نے بتایا کہ اس مہینے کے لیے غروبِ چاند کا حساب عام طریقے سے اوپری کنارے upper edge کی بجائے چاند کے نچلے کنارے lower edge کے لحاظ سے کرنا ضروری ہے کیونکہ اگر ہلال موجود ہوگا تو وہ اسی کنارے کے قریب ہوگا، جو ہلال دیکھنے والے اور ماہرین کے لیے صحیح نتیجہ حاصل کرنے کے لیے اہم ہے۔

بین الاقوامی فلکیاتی مرکز نے بتایا ہے کہ یہ حسابات ان ممالک کے لیے ہیں جہاں آج منگل کا دن 29 شعبان کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے جبکہ وہ ممالک جن میں آج 28 شعبان جیسے پاکستان، بنگلادیش، ایران، مراکش اور دیگر وہاں ہلال کی تلاش اگلے دن کریں گے۔ 

رپورٹ نے اس بات پر زور دیا کہ فلکیاتی نتائج کی درستگی کے لیے چاند کے کنارے کے فرق کو مدنظر رکھنا ضروری ہے۔